حیدرآباد،10ڈسمبر(اعتماد نیوز ویب ڈسک)دارالسلام میں کل یعنی 11 ربیع الاول بروز اتوار بعد نماز عشاء جلسہ رحمتہ للعلمین منعقد ہوگا -
جلسہ کی شروعات قرات کلام پاک سے ہوگی اور پھرنعت شریف ہوگی- مقررین کرام میں شیخ منصور بھائی ، مولانا سید مسعود حسین مجتہدی، مولانا سید نثار حسین حیدرآغا، ڈاکٹر مولانا سید حمید الدین شرفی، سید شاہ ظہیر الدین علی
صوفی قادری، مولانا مفتی خلیل احمد صاحب اور حبیب ملت جناب اکبرالدین اویسی ایم ایل اے شامل ہیں-
کل ہند نعتیہ مشاعرہ کا 12ڈسمبر کو دارالسلام میں بعد نماز عشا شروع ہوگا- اس نعتیہ مشاعرہ میں ڈاکٹر ماجد دیو بندی،وسیم رامپوری، فیروز راحت، ولی شمیمی، شرف نانپوری، ضیاٹونکی، فاروق دلکش، وجے تیواری، عتیق فتح پوری، علی بارہ بنکوی وغیرہ حصہ لینگے-